سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
ٹریفک حادثات میں سائیکل سوار جاں بحق،خاتون شدیدزخمی ہوگئی۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ آئیر پورٹ کے علاقہ ائیر پورٹ روڈ پر 29 سالہ شہزاد قدیر اپنے کھیت سے سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ اس اثنا میں تیز رفتار کار اس کی سائیکل سے جس سے شہزاد قدیر شدید زخمی ہوگیا اور کار والا موقعہ سے فرار ہو گیا جبکہ شہزاد قدیر کو شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال لے جایا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس مصروف کارروائی کر رہی ہے۔جبکہ تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ امام صاحب کے قریب سے 31 سالہ خاتون پروین بی بی گزر رہی تھی کہ وہ ایک تیز رفتار ویگن کے ڈرائیور کی غفلت سے ویگن سے ٹکرا گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور ڈرائیور ویگن سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی پروین بی بی کو گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

