مٹیاری رپورٹ عامر انڑ
مٹیاری کی تعصیل ہالا میں بینظیر نشوونما پروگرام پی پی ایچ آئی کے زیر انتظام ہالا اسپتال میں دودھ پلانے کے عالمی مہینے کے حوالے سے آگاہی کا دن منایا گیا اس موقع پر ہالا اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام میمن، اسسٹنٹ رجسٹرار مظہر میمن اور دیگر عملے نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہسپتال سے گیٹ تک اپنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اتھا کر واک کیا واک کے دوران ماؤں کے دودھ کی اہمیت، نوزائیدہ بچوں کی بہتر صحت اور ماں کے دودھ پینے کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے پیغامات دیئے گئے اس موقع پر بات کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ اور پروگرام کے نمائندوں نے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کے لیے قدرتی، مکمل اور بہترین غذائیت ہے، جو بچے کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے والدین اور خاص طور پر ماؤں پر زور دیا کہ بچے کے صحت مند مستقبل کے لیے ماں کے دودھ کو ترجیح دی جائے تقریب میں اسپتال کے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر متعلقہ اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

