Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی تبدیلی: ”گوگل اسٹنٹ کے 10 سالہ دور کا خاتمہ “ متبادل متعارف کرا دیا گیا!

      اسپورٹس کا مستقبل بھی بدل گیا، روبوٹس کا سنسنی خیز مارشل آرٹس مقابلہ: شکست کے بعد مشین کاجشن، ویڈیو وائرل

      ”اے آئی “ کیسے سیلیبرٹیز کو متاثر کررہی ہے؟ بالی وڈ سینسیشن اداکارہ تبو بھی دہلی ہائیکورٹ پہنچ گئیں

      سپیس ایکس کا راکٹ چاند سے ٹکرا گیا

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا آوارہ راکٹ چاند سے ٹکرانے کو تیار، 3ٹن TNT کے برابر دھماکے سے 90 فٹ چوڑا گڑھا پڑ جائیگا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ٹرک مزدوروںکا اپنے ہی ساتھی مزدوروں کے ظلم و زیادتی کے خلاف احتجاج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نوشہرو فیروز ( رپورٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر رجب علی سمون )

     

    نوشہرو فیروز میں ٹرک مزدوروں نے مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھی مزدوروں کے ظلم و زیادتی کے خلاف پریس کلب نوشہروفیروز کے سامنے احتجاج کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب وسطڑو، سعید وسطڑو، سبحان وسطڑو، محمد عرس تگڑ اور منصور وسطڑو نے الزام عائد کیا کہ غلام حیدر مشوری، منظور سولنگی اور محمد علی کلہوڑو گزشتہ پانچ روز سے مسلسل انہیں تشدد اور ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مذکورہ افراد مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر ان کی ٹرکوں کو نوشہرو فیروز میں داخل ہونے سے روکتے ہیں، جو ٹرک شہر میں داخل ہوتی ہے اسے ڈنڈوں سے واپس بھیج دیا جاتا ہے اور ڈرائیوروں سے پیسے بھی چھین لیے جاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان سے روزانہ بھتہ طلب کیا جاتا ہے اور دھمکی دی جاتی ہے کہ اگر بھتہ نہ دیا گیا تو کسی بھی ٹرک کو شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
    احتجاج کرنے والے مزدوروں نے کہا کہ تقریباً سو ٹرک مزدور بیلچے اٹھائے روزگار کی تلاش میں سڑکوں پر نکلتے ہیں، مگر انہیں مزدوری نہیں کرنے دی جا رہی۔ ان کے بقول انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں اور آج بھی مبینہ تشدد کرکے واپس بھیج دیا گیا۔مزدوروں نے کہا کہ مسلسل پانچ روز سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہیں اور ان کے بچے فاقوں پر مجبور ہیں۔انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ بصورت دیگر انہوں نے خبردار کیا کہ وہ ایس ایس پی آفس کے سامنے ٹائر جلا کر احتجاج کریں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ افراد پر عائد ہوگی۔

    Related Posts

    دریائے چناب میں بھارت کی طرف بگلیہار ڈیم سے 3 روز بعد دوبارہ پانی چھوڑ دیا گیا

    قاضی احمد کے قریب پولیس مقابلہ، اہلکار شہید، ڈاکو ہلاک

    ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا شہر کے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ

    مقبول خبریں

    دریائے چناب میں بھارت کی طرف بگلیہار ڈیم سے 3 روز بعد دوبارہ پانی چھوڑ دیا گیا

    قاضی احمد کے قریب پولیس مقابلہ، اہلکار شہید، ڈاکو ہلاک

    گھریلو ناچاقی پرساٹھ سالہ خاتون نے موت کوگلے لگالیا

    دیر لوٸر میں دہشتگردی،ایف سی اھلکار شہید،2 زخمی

    تاریخی قلعہ سے 70 سالہ شخص کی پھندا سے لٹکی لاش برآمد

    بلاگ

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    ”غازی آباد سے اٹھی چنگاری، کیا پنجاب پولیس میں احتساب کا طوفان آئے گا ؟“

    گاذر قبیلے کا فخر حافظ محمد رفیق گاذر شہید وطن پر قربان

     شانگلہ… جہاں پہاڑ آج بھی سرسبز مگر ہر گھر ماتم کدہ بن چکا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.