مری (راشد مغل سے)
حالیہ مون سون بارشوں کے باعث مری شہر کے نواحی علاقے موہڑہ سیداں میں ستھرا پنجاب کے وسیم نامی ملازم کے مکان گرنے سے غریب گھریلو سامان تباہ ہوگیا ہے ستھرا پنجاب کے وسیم نامی ملازم نے ڈپٹی کمشنر مری اسسٹنٹ کمشنر مری سے مکان کی تعمیر کے مالی امداد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا چند دن قبل مری میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث جہاں پر موہڑہ سیداں جانے والی سڑک لینڈ سلائیڈنگ کا شکار ہوگئی تھی اسی دوران متعدد گھروں میں دراڑیں پڑگئی وہاں ستھرا پنجاب کے غریب وسیم نامی ملازم کاکچا گھر بھی گر گیا تھا جس سے گھریلو ضرورت کا سامان تباہ ہو گیا جس کی وجہ سے ستھرا پنجاب کے وسیم نامی ملازم جو پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہے نے گھر کی از سر نو تعمیر کے لئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور اے ڈی سی آر مر کامران صغیر اور اسسٹنٹ کمشنر مری ارشد اقبال سے مالی امدادی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مشکلات میں کمی ہوا اور سر چھپانے کے اپنا مالکان تعمیر کر سکے

