Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب میں متعدد علاقے زیر آب ،نالا دیگ ٹوٹنے سے تباہی، ریلوے پل ٹوٹ گیا، لاہور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:فیروز والا میں شدید بارش کے باعث کئی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ نالے میں طغیانی سے ریلوے کا ایک پُل بھی بہہ گیا۔
    رپورٹس کے مطابق تحصیل کے علاقے قلعہ ستار کے قریب ایک نالے پر بنے ایک ریلوے پُل کو پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد شدید نقصان پہنچا اور اس کا انفراسٹرکچر بہہ گیا۔
    جس کے بعد لاہور سے فیصل آباد جانے والی ٹرین سروس معطل ہو گئی ہےشیخوپورہ لاہور سیکشن پر مشن کالر کے قریب ریلوے ٹریک کا پل سیلابی ریلے کے باعث ٹوٹ گیا۔
    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پل ٹوٹنے کے باعث لاہور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
    حکام کے مطابق لاہور سے شیخوپورہ اور فیصل آباد کے راستے کراچی جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ کے طور پر ساہیوال کے راستے روانہ کیا جا رہا ہے۔
    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے، شالیمار ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس کو براستہ رائیونڈ ساہیوال سے چلایا جائے گا، جبکہ لاہور اور میانوالی کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس کو براستہ لالہ موسیٰ چلایا جائے گا۔ریلوے حکام نے بتایا کہ اس روٹ پر چلنے والی متعدد ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کچھ کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے، گزشتہ رات کے ریلے سے ریلوے ٹریک پل کے 110 میں سے 30 ستون گر گئے، متاثرہ پل کی مرمت کا کام جاری ہے تاکہ ٹرینوں کی آمد و رفت جلد بحال کی جا سکے۔اسی طرح بھلے ڈسنوال اور بانیوال کے قریب سے گزرنے والے نالے میں بھی شدید طغیانی پیدا ہوئی جس سے حفاظتی بند ٹوٹ گیا اور پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کے بعد لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے موثر منصوبہ بندی نہ اپنائے جانے کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوئیں جبکہ متعدد خاندان نقل مکانی پر بھی مجبور ہو گئے۔
    اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات آنے والے ریلے سے گاؤں ہڈیالہ ورکاں سمیت کئی بستیاں زیرِ آب آ گئیں اور تیار فصلیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔

    Related Posts

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.