Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا مصنوعی ذہانت اور روبوٹ کلاس رومز میں انسانی استاد کی جگہ لے سکتے ہیں؟نیویارک کے ہائی سکول میں پہلی ”ہیومینائڈ“ ٹیچر تعینات

      ایچ 1 بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا معاملہ: ٹرمپ حکومت عدالت میں ناکام، فیصلہ برقرار

       دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

      سام سنگ کے نئی فولڈ ایبل فونز، سمارٹ واچز اور گلاسز: فیچرز اور قیمتیں کیا ہیں؟

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مہاجرین نے اپنے مال و جان کی قربانیاں دیں،ا نہیں نظر انداز نہ کریں، خواجہ محمد آصف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو

     

    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ 1947ء میں پاکستان میں آباد مہاجرین جمع کشمیر نے خون کی لکیر کوعبور کیا اڑھائی لاکھ جانوں کو قربان کر کے پاکستان پہنچے آزاد جموں و کشمیر اور پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترقی کی بات کریں اور جموں و کشمیر کے پاکستان میں بسنے والے مہاجرین کو نظر انداز نہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیالکوٹ میں ریاست آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے سلسلہ میں حلقہ ایل اے 36 جموں 3 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار احسن حافظ رضا کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایک گروہ نے پیپلز پارٹی اور پاکستانی حکومت کو بلیک میل کر کے 25 ارب روپے بھتہ وصول کیا ہے گزشتہ 78سالوں میں الیکشن میں تضاد ضرور آتا رہا ہے لیکن اب الیکشن کمیٹی بنا کر پاکستان میں بسنے والے جموں و کشمیر کے مہاجرین کو ایشو بنایا گیا حالانکہ ان مہاجرین نے اپنے مال و جان کی قربانیاں دی ہیں ان مہاجرین کے بچوں کو ذبح کیا گیا آزاد کشمیر میں کچھ ایسے علاقے ہیں جن کے ساتھ آزاد لگتا ہے لیکن انہوں نے قربانیاں نہیں دیں اسی طرح کشمیر کے بہت سے علاقے ہیں جنہوں نے جانوں کی قربانیاں دی جنہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے لئے قربانیاں نہیں دیں وہ مہاجرین کی سیٹیں ختم کرنا چاہتے ہیں ان کی آدھی سے زیادہ آبادی بیرون ملک مقیم ہے جو وہاں سے فنڈگ کرتے ہیں جو زبان الیکشن کمیٹی کے ارکان بولتے ہیں وہ زبان بھارت والے بھی نہیں بولتے ہماری فوج اور پولیس کے ملازمین آزاد جموں و کشمیر میں شہید ہوئے جبکہ مذمت اور یکجہتی کی آواز صرف مسلم لیگ ن کی طرف سے آئی آزاد جموں و کشمیر حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں نے مصلحت سے کام لیا ان کی مصلحت نے نام نہاد الیکشن کمیٹی کو تقویت بخشی اس کا مفاد صرف ہندوستان کو جاتا ہے۔پاکستان میں جوں و کشمیر کے مہاجرین کی سیٹیں ختم نہیں ہوں گی اس کو متنازعہ بنانے کے پیچھے ایک سازش ہے اس کے پیچھے ایک بد نیتی موجود ہے یہ پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کا رشتہ ختم کرنا چاہتے ہیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں بھی عوام کے سامنے یہ سوال رکھا جا رہا ہے۔ ان سیٹوں پر مسلم لیگ ن کی کامیابی گواہی ہو گی کہ آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کے رشتے کے تقدس کو سمجھتے ہیں یہ ریفرنڈم ہے اس پر مسلم لیگ ن کا واضع اسٹینڈ ہے دیگر جماعتیں آزاد جموں و کشمیر کے مسائل کی بجائے دوست ایشوز پر بات کر رہے ہیں پاکستان تو جموں و کشمیر کے لئے قربانی دے رہاہے اس میں کشمیریوں کا خون ضرور شامل ہے لیکن پاکستان کے ہر صوبے کے جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔جو کوئی جموں و کشمیر اور پاکستان کے رشتے کو چیلنج کرے گا ہم اور مہاجرین مل کر اس رشتے کی حفاظت کریں گےیہ ایک سیاسی ایشو نہیں بلکہ ہمارے وجود کا مسئلہ ہےاسی ایک نقطے پر ہم الیکشن لڑ رہے ہیں۔

    Related Posts

    عشیری درہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیر صدارت امن جرگہ

    پولیس مقابلے ، اشتہاری اور 5 ریکاڈ یافتہ شدید زخمی

     اندھے قتل کا معمہ حل ،قریبی رشتہ دار ملزم گرفتار 

    مقبول خبریں

    مہاجرین نے اپنے مال و جان کی قربانیاں دیں،ا نہیں نظر انداز نہ کریں، خواجہ محمد آصف

    بس پر بجلی کی ہائی وولٹیج مین لائن  گر گئی مسافر جاں بحق 14 شدید زخمی

    عمان اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت: صدر ٹرمپ نے جان بوجھ کر بمباری روکی، کیا دونوں ملک بحران سے نکلنے کا راستہ تلاش کر پائیں گے؟

    تیسری جنگ عظیم ٖ! امریکا ایران جنگ میں یوکرین بھی کود پڑا،بحیرہ کیسپئین میں ایرانی جہاز پر حملہ

    سوئس پاکستانی سعدیہ زاہدی انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر

    بلاگ

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.