دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عشیری درہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت امن جرگہ منعقد ہوا، جس میں ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان، میڈیا نمائندگان، عشیری درہ اور سرکل واڑی کے معزز مشران نے شرکت کی۔جرگے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی تعاون اور دیرپا امن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مشران نے امن کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ ڈی پی او دیر بالا نے باہمی اعتماد اور مشترکہ کوششوں کو پائیدار امن کی ضمانت قرار دی

