Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا مصنوعی ذہانت اور روبوٹ کلاس رومز میں انسانی استاد کی جگہ لے سکتے ہیں؟نیویارک کے ہائی سکول میں پہلی ”ہیومینائڈ“ ٹیچر تعینات

      ایچ 1 بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا معاملہ: ٹرمپ حکومت عدالت میں ناکام، فیصلہ برقرار

       دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

      سام سنگ کے نئی فولڈ ایبل فونز، سمارٹ واچز اور گلاسز: فیچرز اور قیمتیں کیا ہیں؟

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سوئس پاکستانی سعدیہ زاہدی انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن :بین الاقوامی ہوابازی کے نگراں ادارے ’انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن‘ (آئی اے ٹی اے) نے سوئس پاکستانی نژاد ماہرِ معاشیات سعدیہ زاہدی کو ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
    واضح رہے کہ آئی اے ٹی اے دنیا بھر کی 370 سے زائد ایئرلائنز کی نمائندگی کرتی ہے، جو کہ عالمی فضائی ٹریفک کا تقریباً 85 فیصد حصہ بنتی ہے۔ یہ تنظیم عالمی سطح پر محفوظ، موثر اور پائیدار فضائی نقل و حمل کے فروغ کے لیے کوشاں رہتی ہے۔
    سعدیہ زاہدی کون ہیں؟
    سعدیہ زاہدی یکم نومبر سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی، اور وہ اس مؤقر عہدے پر فائز ہونے والی تاریخ کی نویں اور پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل ہوں گی۔ وہ اس سے قبل عالمی اقتصادی فورم (WEF) میں بطور منیجنگ ڈائریکٹر اور منیجنگ بورڈ کی رکن کے طور پر فرائض انجام دے رہی تھیں۔تعلیم کے میدان میں، سعدیہ زاہدی نے ’سمتھ کالج‘ سے اکنامکس میں بی اے، جنیوا کے ’دی گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ‘ سے انٹرنیشنل اکنامکس میں ایم فل اور معروف ہارورڈ یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز (ایم پی اے) کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ڈبلیو ای ایف میں اپنے طویل کیریئر کے دوران وہ ’سینٹر فار نیو اکانومی اینڈ سوسائٹی‘ کی بانی سربراہ رہنے کے علاوہ عالمی سطح پر پالیسی سازی، مواصلات اور سول سوسائٹی کے امور کی قیادت بھی کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خواتین کی اقتصادی بااختیاریت سے متعلق پینل اور یورپی خلائی ایجنسی کے اعلیٰ سطحی مشاورتی گروپ کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔
    اپنی تقرری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سعدیہ زاہدی نے کہا کہ عالمی ہوابازی کی صنعت کی نمائندگی اور خدمت کرنے کے اس اہم مشن کا حصہ بننا ان کے لیے باعثِ فخر و اعزاز ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ بدلتی ہوئی دنیا میں تجارت، سیاحت، معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ہوابازی ایک ناگزیر بنیادی ڈھانچہ ہے، اور وہ ممبر ایئرلائنز، حکومتوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس صنعت کو پائیدار ترقی، جدت اور بہتر رابطوں کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے بھرپور کام کریں گی۔

    Related Posts

    تیسری جنگ عظیم ٖ! امریکا ایران جنگ میں یوکرین بھی کود پڑا،بحیرہ کیسپئین میں ایرانی جہاز پر حملہ

    کیا مصنوعی ذہانت اور روبوٹ کلاس رومز میں انسانی استاد کی جگہ لے سکتے ہیں؟نیویارک کے ہائی سکول میں پہلی ”ہیومینائڈ“ ٹیچر تعینات

    دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی جیت ہے، ہندوستان کے جین-زی کی جیت ہے: کانگریس

    مقبول خبریں

    تیسری جنگ عظیم ٖ! امریکا ایران جنگ میں یوکرین بھی کود پڑا،بحیرہ کیسپئین میں ایرانی جہاز پر حملہ

    سوئس پاکستانی سعدیہ زاہدی انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر

    کیا مصنوعی ذہانت اور روبوٹ کلاس رومز میں انسانی استاد کی جگہ لے سکتے ہیں؟نیویارک کے ہائی سکول میں پہلی ”ہیومینائڈ“ ٹیچر تعینات

    دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی جیت ہے، ہندوستان کے جین-زی کی جیت ہے: کانگریس

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    بلاگ

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.