اوتھل( صابر حسین مگسی بے نقاب نیوزسے)
ای پی آئی ویکسینیٹرز کی دو روزہ ریفریشر ٹریننگ ڈی ایچ اولسبیلہ ڈاکٹر فرید اللہ شاہ ہاشمی کی کی زیر صدارت منعقد ہوئی ٹریننگ میں دوسرے بیج نے شرکت کی جس میں لسبیلہ بھر سے ویکسینیٹرز نے شرکت کی اور ویکسینیٹرز کو ای پی آئی کی جانب سے معلومات فراہم کی گئی ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر فرید اللہ شاہ ہاشمی نے تمام ویکسینیٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اگر کہیں کوئی ویکسینیٹر نے غفلت یا لاپرواہی کی تو اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر قمر اللہ رونجہ نے بھی شرکت کی جبکہ اجلاس میں ویکسینیٹرز کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

