دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نوازکی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل کوہستان نجاد خان نے چوکی جیٹکوٹ کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں اور چوکی کے مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہر وقت چوکس رہنے، حفاظتی سامان کے لازمی استعمال اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر عوام دوست پولیسنگ، سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی، بروقت داد رسی اور میرٹ پر مسائل کے حل کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

