نواب شاہ (نمائندہ بے نقاب نیوز، نفیس آرائیں)
سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن () کے ضلعی دفتر شہید بینظیرآباد کے زیرِ اہتمام پیپلز اسکول جونیئر برانچ میں "سالانہ منصوبہ بندی اور معیارات کے مطابق اسکولوں کی کارکردگی میں بہتری” کے موضوع پر اسکول پارٹنرز کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس میں ریجنل ہیڈ مقبول احمد لغاری، ڈسٹرکٹ ہیڈ ممتاز علی چانڈیو، ضلعی افسران، ٹیم اور ضلع بھر کے اسکول پارٹنرز نے شرکت کی۔ ریجنل ہیڈ مقبول احمد لغاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ معیاری تعلیم، شفاف انتظامی نظام اور مؤثر سالانہ منصوبہ بندی ہی تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے اسکول پارٹنرز پر زور دیا کہ وہ SEF کی پالیسیوں اور مقررہ معیارات پر مکمل عملث درآمد یقینی بناتے ہوئے طلبہ کو معیاری تعلیمی ماحول فراہم کریں۔کانفرنس میں اسکول پروفائلنگ، ریکارڈ کی دیکھ بھال، انتظامی امور، فیکلٹی مینجمنٹ، تدریسی معیار، طلبہ کی تعلیمی استعداد اور اسکولوں کی مجموعی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ سوال و جواب کے سیشن میں شرکاء کے مسائل اور تجاویز پر متعلقہ افسران نے رہنمائی اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

