مورو (رپورٹ: محمد اسلم مغل)
مورو میں پولیس کا شراب کے اڈے پر چھاپا، پانچ افراد گرفتار۔ بڑی تعداد میں شراب برآمد، شراب کا اڈہ سیل کر دیا گیا۔ڈی ایس پی مورو ڈاکٹر فائزہ سوڈھر اور ایس ایچ او علی اکبر کھوکھر نے شہر کی نیشنل ہائی وے کے قریب شراب کے اڈے پر چھاپا مار کر بڑی تعداد میں شراب کے کارٹن برآمد کر لیے اور 5 ملازمین ندیم سولنگی، خالد زرداری، اشوک کمار، پرکاش اور لیمون دیوان کو گرفتار کر کے شراب کے اڈے کو سیل کر دیا ہے۔ڈی ایس پی ڈاکٹر فائزہ سوڈھر اور انسپیکٹر علی اکبر کھوکھر کا کہنا ہے کہ منشیات اور شراب فروخت کرنے والوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا کیونکہ شراب اور منشیات نوجوانوں کی تباہی کا سبب ہیں جنہیں بچانے کے لیے اس طرح کی کارروائیاں جاری ہیں۔

