سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
گوہد پور چوک غلام علی روڈ سیالکوٹ پر سیرتُ المستقیم مدرسہ کے قریب کمرے کی دیوار گر گئی۔دیوار گرنے کہ باعث اچانک لینٹر کی چھت مزدوروں پر آ گری جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ریسکو 1122 نے موقع پر پہنچ کر فوری ریسکو آپریشن کرتے ہوئے دونوں مزدوروں کو ملبے سے نکالا۔ان مزدوروں میں 32 سالہ ارشد ولد مرید بخش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 30 سالہ اکبر علی ولد نور محمد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔

