Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

     شہر کی ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے اہلکار دن رات متحرک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ٹانک (بیورو رپورٹ)

     

    ٹانک شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک، بے ہنگم پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے باوجود ٹریفک پولیس کے اہلکار شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے دن رات اپنی ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں۔مین روڈ سمیت شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کے اہلکار شدید گرمی، دھوپ اور سخت حالات کے باوجود سڑکوں پر موجود رہ کر ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے رکشوں، کوچز اور دیگر گاڑیوں کی بے ہنگم پارکنگ کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، جبکہ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے عناصر کو بھی قانون کے دائرے میں لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹریفک انچارج عصمت اللہ خان کنڈی کی نگرانی میں ٹریفک پولیس اہلکار شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے متحرک ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹانک جیسے محدود وسائل والے ضلع میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو کنٹرول کرنا آسان کام نہیں، تاہم ٹریفک پولیس اہلکار اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ بعض عناصر کی جانب سے ٹریفک پولیس کے خلاف بے بنیاد اور یکطرفہ پروپیگنڈا کرنے کے بجائے زمینی حقائق کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے مسائل کی بڑی وجہ غیر قانونی پارکنگ، سڑکوں پر رکشوں اور کوچز کا بے ترتیب کھڑا ہونا اور بعض شہریوں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی ہے۔شہریوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار محدود نفری اور وسائل کے باوجود ٹریفک نظام کو چلانے کے لیے سڑکوں پر موجود رہتے ہیں، اس لیے ان کی حوصلہ افزائی کے بجائے بلاجواز تنقید مناسب نہیں۔عوامی حلقوں نے آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈی پی او ٹانک سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کو مزید نفری، وسائل اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ شہر میں ٹریفک نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔شہریوں نے ٹریفک انچارج عصمت اللہ خان کنڈی اور ٹریفک پولیس کے جوانوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک نظام کی بہتری صرف پولیس کی نہیں بلکہ عوام کی بھی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ شہریوں نے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔ٹانک کے عوام نے واضح کیا ہے کہ جو اہلکار شدید گرمی، دھوپ اور مشکل حالات میں سڑکوں پر کھڑے ہو کر عوام کی سہولت کے لیے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، وہ تنقید نہیں بلکہ حوصلہ افزائی اور خراجِ تحسین کے مستحق ہیں

    Related Posts

    پریا کماری سمیت مختلف اضلاع سے اغوا ہونے والے بچوں کی بازیابی کے لیے ببرلو بائی پاس پر دھرنا

    چوہدری عمران گجرکی ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سےاہم ملاقات

    گرین لینڈ پر تعمیر ہونے والے غیرقانونی ٹاؤنوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن متوقع

    مقبول خبریں

    پریا کماری سمیت مختلف اضلاع سے اغوا ہونے والے بچوں کی بازیابی کے لیے ببرلو بائی پاس پر دھرنا

    نظام نے پراپیگنڈا کیا کہ ہم ڈالرز کے عوض اپنے بچے مرواتے ہیں، آج تنخواہ کی بات بری لگ رہی ہے ، ایمل ولی

    ’’مسٹر بیسٹ کی شادی‘‘

    نصیرالدین شاہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے؛ طلبا پر تشدد کرنے والوں کو ‘غنڈے’ قرار دے دیا

    لنڈے کی معمولی شرٹ تاریخی نکلی؛ نوجوان نے ایک ہی جھٹکے میں کروڑوں کما لیے

    بلاگ

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.