گنگٹک: بھارتی ریاست سکم کے ضلع نامچی میں دریائے تیستا پر زیرِ تعمیر ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کی سرنگ گرنے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی تعداد کم از کم 20 ہو گئی ہے۔
سِکم سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سرنگ کے ملبے تلے 25 مزدور پھنس گئے تھے، جن میں سے اب تک 13 لاشیں باہر نکالی جا چکی ہیں جبکہ مزید 7 سے 8 لاشیں اندر دیکھی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرنگ میں پانی جمع ہونے اور خطرناک میتھین گیس کے اخراج کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور کسی کے زندہ بچنے کی امید ختم ہو چکی ہے۔ نیشنل ہائیڈروالیکٹرک پاور کارپوریشن کے مطابق حادثہ چٹانوں سے میتھین گیس کے دھماکہ خیز اخراج کے باعث پیش آیا، جبکہ ماحولیاتی ماہرین نے حساس ہمالیائی خطے میں حد سے زیادہ تعمیراتی کاموں کو ایسے سانحات کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔
بھارت: ریاست سکم میں ہائیڈرو پاور منصوبے کی سرنگ گرنے سے ہلاکتیں بڑھ کر 20 ہو گئیں

