لاہور،سیالکوٹ(حافظ نعیم احمد،سلیم اعوان شیخوسے)
بھارت کی طرف سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد نچلے درجے کے سیلاب کا امکان ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی امد 60 ہزار سے بڑھ کر 91 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی پانی کا اخراج 32 ہزار کیوسک سے بڑھ کر 69 ہزار کیوسک وقت تک پہنچ گیاخانکی بیراج اور ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار کیوسک سے تجاوز کرنے کا امکان
ہیڈ مرالہ تا خانکی بیراج دریائے چناب کے دریائی بیٹ کے علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انہار نے دریائے چناب ہیڈ مرالہ اور دریائے توی بجوات و دریائے توی منور پر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جبکہ حفاظتی اداروں کو طلب کر لیا گیا ہے دریاؤں کے کنارے پر رہنے والے اپنی اور اپنے مال کی حفاظت فرمائیں اور دوسرے علاقوں میں ہجرت کر جائیں۔

