بہاولنگرسے عزیزاللہ ساقی کی رپورٹ
شہر ڈونگا بونگا کے نواحی گاؤں اکاں والا اور کوٹھا میر سنگھ کے رہائشیوں کے درمیان واٹر سپلائی کے پانی کی تقسیم کے معاملے پر تنازع شدت اختیار کر رہا تھا، جو بروقت حل نہ ہونے کی صورت میں کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کا سبب بن سکتا تھا۔اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میاں حاجی محمد ایوب خان کھنڈ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دونوں فریقین سے بات چیت کی اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کروا دیا۔اس مصالحتی کوشش میں محمد سرور خان کھنڈ، محمد انور کھنڈ، محمد فیاض کھچی، میاں نظر جویہ، ریاض کھچی اور محمد مناف خان نے بھی اہم کردار ادا کیا۔معاملہ خوش اسلوبی سے طے پانے پر دونوں گاؤں کے مکینوں نے میاں حاجی محمد ایوب خان کھنڈ اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بروقت مداخلت کی بدولت وہ کسی بڑے حادثے اور ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رہے۔

