نوشہرو فیروز۔ ( رپورٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر رجب علی سمون )
محرابپور کے گائوں مٹھو مری کے رہائشی نظر محمداور زیبل مری نے حیدر آباد کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے کے بعد پریس کلب پہنچ کر مڈیا کو زینب مری نے بتایہ کہ 12سال قبل میری پہلی شادی ندیم مری سے ہوئی تہی جو نشہ کا عادی تہا گھر میں خرچہ بھی نہیں دیتا تہا جس نے مجھے طلاق دیکر گھر سے نکال دیا تہا اب ہو دونوں نے عدالت میں شریعت کے مطابق شادی کی ہے تو میرے رشتے دار چچا بچل مری، وحید، بشیر، حسن، حامد مری دیگر ہمیں جان سے مارنے کی دہمکیاں دے رہے ہم میاں بیوی کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے انہوں نے اعلی حکام ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے

