Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

      لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

      گوگل کا بڑا اعلان، نیوز ویب سائٹس اور خبر رساں اداروں کیلئے خوشخبری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن؛ فتنہ الخوارج کے 24 دہشت گرد واصلِ جہنم، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں اور ملحقہ علاقوں میں ایک اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج) کے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق یہ کارروائی علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں، خاص طور پر ایک خودکش گاڑی کے حملے کے بعد عمل میں لائی گئی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 24 دہشت گرد مارے گئے، جو بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    فوج کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد بھارت کی سرپرستی میں سرگرم تھے اور علاقے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے تک آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا خراجِ تحسین

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق، شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ ‘عزمِ استحکام’ مہم کے تحت دہشت گردی اور اس کے بیرونی سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ "بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔”

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں خونریزی کا خطرہ، ایمرجنسی کا نفاذ مجبوری تھی، شہباز شریف وزیراعظم

    عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار: سالانہ شرح 11.38 فیصد تک پہنچ گئی؛ آٹا، چکن اور دالوں سمیت 23 بنیادی اشیا مزید مہنگی

    کراچی ایئرپورٹ پر FIA کا بڑا ایکشن: تھائی لینڈ جا کر ‘ہم جنس شادی’ کے منصوبے کا انکشاف، 2 پاکستانی ’’ گے گائیز’ آف لوڈ!

    مقبول خبریں

    فرانس میں ہنگامے شدت اختیار کر گئے: 272 مظاہرین گرفتار، لیون میں سیاحتی دفتر نذرِ آتش!

    خیبر پختونخوا میں خونریزی کا خطرہ، ایمرجنسی کا نفاذ مجبوری تھی، شہباز شریف وزیراعظم

    عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار: سالانہ شرح 11.38 فیصد تک پہنچ گئی؛ آٹا، چکن اور دالوں سمیت 23 بنیادی اشیا مزید مہنگی

    آئی پی ایل 2027: چمنڈا واس کی 16 سال بعد واپسی، دہلی کیپٹلز کے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر

    بابراعظم کی ون ڈے ٹیم میں جگہ خطرے میں ، شعیب اختر

    بلاگ

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.