شیخوپورہ ( رپورٹ اسامہ طفیل ) 7
کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 کروڑ 5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 383.6 کلوگرام منشیات برآمد کر لی ترجمان اے این ایف کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے بیگ میں موجود احرام سے 9.2 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔کراچی۔حیدرآباد ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی سے 294 کلوگرام چرس، 30 بور پستول، ایک میگزین اور 6 راؤنڈز برآمد کیے گئے۔گوئٹہ میں ایک ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 30 کلوگرام چرس، جبکہ دینہ میں ایک گھر سے 13.2 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔سہراب گوٹھ کراچی کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 12 کلوگرام چرس، ترکئی ٹول پلازہ جہلم کے قریب ایک گاڑی سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔علاوہ ازیں کراچی کے ایک کوریئر آفس میں موجود دو فائبر باکسز سے 18 کلوگرام چرس بھی برآمد کی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

