Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عمران خان اور مولانا فضل الرحمان ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں: ملک محمد احمد خان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دہشت گردوں سے مذاکرات کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے قومی شہداء کی تذلیل قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو عناصر مساجد، امام بارگاہوں، عدالتوں اور پولیس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بناتے ہیں، ان سے ریاست کا بات کرنا کسی صورت نہیں بنتا۔
    ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک سیاسی رہنما ہیں لیکن ان کا دہشت گردوں سے بات چیت کا موقف ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کلبھوشن یادو کے اعترافات اور بولان ٹرین حملے جیسے واقعات کے بعد دہشت گردوں کو مذاکرات کی پیشکش کی جائے یا ان سے لڑا جائے؟ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے واضح کیا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں کے سامنے ریاست کا جھکنا یا انہیں سیاسی قوت ماننا ملک کی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔
    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مولانا فضل الرحمان کے ماضی کے کردار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ خود اقتدار میں ہوتے ہیں تو انہیں فوج کے سیاسی کردار سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، لیکن اقتدار سے باہر ہوتے ہی ان کے بیانات بدل جاتے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مشرف دور میں جب مولانا نے انہیں "باوردی صدر” منتخب کرانے کے لیے ووٹ دیا تھا، تب انہیں یہ اصول یاد نہیں تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہداء کی تضحیک کرنے پر مولانا فضل الرحمان کو پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
    عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور مولانا کا طرزِ عمل ایک جیسا ہے، یہ لوگ اقتدار میں آنے کے لیے فوج کا سہارا لیتے ہیں اور پھر اسی کے خلاف بیانات دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر تنقید کرنے والے دراصل دشمن کے بیانیے کو تقویت دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سفارت کاری کو پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے اور اس نازک وقت میں منفی بیانات دینا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔

    Related Posts

    اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزم گرفتار

    سندہ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے محکمہ خوراک کو نجی گوداموں پر چھاپے مارنے اور گندم سیل کرنے سے روک دیا 

    ہیڈ مرالہ کے پل پر 35 لائیو کیمرے نصب

    مقبول خبریں

    مہنگائی کا طوفان: نانبائیوں نے سرکاری نرخ ماننے سے انکار کر دیا، نان اور روٹی کی نئی قیمت کیا؟

    پی آئی اے کے نئے مالکان کو 14.2 ارب روپے مالیت کی 11 جائیدادیں منتقل کر دی گئیں

    پڑھے لکھے نوکریوں سے محروم، سنگین مقدمات میں ملوث افراد کی بھرتیوں پر وزیراعلیٰ کا تحقیقات کا حکم

    آپریشن نصر 2: ایرانی میزائل ڈرون حملوں سے امریکی فوجی اڈوں کو شدید نقصان،ایرانی بندرگاہوں پر دوبارہ امریکی ناکہ بندی نافذ

    ناروے کے اسٹار فٹبالر کی سسلی میں پراسرار آمد، ہالینڈ گرل فرینڈ کے ہمراہ اٹلی کیوں پہنچے؟

    بلاگ

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.