واشنگٹن ڈی سی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعرات کو ’قوم سے خطاب‘ کریں گے، تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ خطاب کس موضوع پر ہوگا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں انھوں نے کہا کہ وہ رات 9 بجے مشرقی امریکی وقت (برطانوی وقت کے مطابق رات 2 بجے) خطاب کریں گے۔
اس سے قبل انھوں نے اپریل میں جنگ کے حوالے سے قوم سے خطاب کیا تھا۔
President Trump rejects comparisons to past U.S. conflicts after being pressed on continued strikes against Iran.
"We were in Vietnam for 19 years. We're here for four months."
Trump says the U.S. has crippled Iran's military infrastructure and claims Tehran continues to delay… pic.twitter.com/NrBqmEecPi
— Fox News (@FoxNews) July 13, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے عسکری ڈھانچے کو بری طرح مفلوج کر دیا ہے۔ ایک پریس بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری تعطل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم ویتنام میں 19 سال تک رہے، لیکن ایران کے معاملے میں ہم یہاں صرف چار ماہ سے موجود ہیں اور اس مختصر عرصے میں ہم نے ان کی عسکری انفراسٹرکچر کی کمر توڑ دی ہے۔”
صدر ٹرمپ نے ایران پر مذاکرات میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تہران وقت ضائع کر رہا ہے۔ انہوں نے اپنی مذاکراتی صلاحیتوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "فرق یہ ہے کہ کوئی بھی اس طرح مذاکرات نہیں کرتا جیسے میں کرتا ہوں۔” انہوں نے واضح کیا کہ ان کا اندازِ حکمرانی اور مذاکرات کی حکمت عملی روایتی سیاست دانوں سے بالکل مختلف اور کہیں زیادہ موثر ہے۔

