اسلام آباد :سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے دور اور ان کے فیصلوں پر کڑی تنقید کی ہے۔
قاضی فائز عیسیٰ پر ریفرنس بنا تو موصوف کی خاطر ہم عمران خان کی حکومت سے لڑتے رہے جنرل باجوہ سے لڑتے رہے افسوس کہ اس شخص نے چیف جسٹس بننے کے بعد وہ کچھ کیا جس پر اسے تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی https://t.co/NGSx0RQSK6
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) July 13, 2026
اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں حامد میر کا کہنا ہے کہ جب ماضی میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا تھا، تو صحافتی برادری اور انہوں نے خود قاضی فائز عیسیٰ کے دفاع میں اس وقت کے وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت اور سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دشمنی مول لی تھی، لیکن چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے کے بعد قاضی فائز عیسیٰ کا طرزِ عمل انتہائی افسوس ناک رہا۔
سینئر صحافی حامد میر نے ماضی کی سیاسی و عدالتی جنگ کا احوال بیان کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ پر ریفرنس بنا تو موصوف کی خاطر ہم عمران خان کی حکومت سے لڑتے رہے، جنرل باجوہ سے لڑتے رہے، افسوس کہ اس شخص نے چیف جسٹس بننے کے بعد وہ کچھ کیا جس پر اسے تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔

