ریٹین کا شمار ملک کے بہترین مڈفیلڈرز اور کپتانوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے 1959 سے 1969 تک ارجنٹائنا کی قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور 1962 اور 1966 کے فیفا ورلڈ کپ میں بھی حصہ لیا۔
ارجنٹینا کے عظیم فٹبالر اور سابق کپتان انٹونیو اوبالڈو ریٹین کا 89 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال سے ارجنٹائنا اور عالمی فٹبال کی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ریٹین کا شمار ملک کے بہترین مڈفیلڈرز اور کپتانوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے 1959 سے 1969 تک ارجنٹائنا کی قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور 1962 اور 1966 کے فیفا ورلڈ کپ میں بھی حصہ لیا۔ ارجنٹائنا فٹبال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ارجنٹائنا فٹبال ایسوسی ایشن اپنے صدر کلاڈیو تاپیا کے توسط سے انٹونیو اوبالڈو ریٹین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔ وہ ارجنٹائنا کی قومی ٹیم کی تاریخ کی سب سے بڑی علامتوں میں سے ایک اور ارجنٹائنا فٹبال کے غیر متنازعہ آئکن تھے، جن کا آج 89 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔‘‘

