Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہالی ووڈ اور صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا: میٹا نے انسٹاگرام سے جڑا AI فیچر واپس لے لیا

      عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 37 کروڑ،59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

      اسپیس ایکس اے آئی کا نیا شاہکار: "گروک 4.5” متعارف، اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے لیے بڑا چیلنج

      سمندر میں لاپتہ نجی کارگو طیارے کی تلاش میں اہم پیشرفت؛ اوڑمارہ کے ساحل کے قریب ملبہ مل گیا

        بدھ کو زمین پر 99% لوگوں کو ایک ہی وقت میں سورج کی روشنی ملے گی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سموگ فری پنجاب: امریکی وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، مریم نواز کے ماحولیاتی اقدامات کی تعریف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:امریکی قونصلیٹ جنرل کے وفد نے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) پنجاب کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وفد کا استقبال کیا۔ دورے کا مقصد پنجاب میں ماحولیاتی بہتری، فضائی آلودگی کے خاتمے اور کلائمیٹ چینج سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔
    سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وفد کو ای پی اے کے جدید مانیٹرنگ سسٹم اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نومبر 2024 میں لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر تھا، تاہم وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں کیے گئے سخت فیصلوں کے نتیجے میں اب صورتحال بہت بہتر ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر ای پی اے کو نہ صرف اختیارات دیے گئے بلکہ جدید ترین وسائل سے بھی لیس کیا گیا ہے۔
    مریم اورنگزیب نے زرعی شعبے میں سموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے ‘سپر سیڈرز’ کے استعمال کو لازمی قرار دیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مریم نواز کی حکومت سے قبل پنجاب میں صرف 250 سپر سیڈرز موجود تھے، جن کی تعداد آج بڑھ کر 7,500 ہو چکی ہے۔وزیراعلیٰ نے 15,000 سپر سیڈرز کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کی 60 فیصد قیمت حکومتِ پنجاب کسانوں کو سبسڈی کے طور پر فراہم کر رہی ہے۔
    وفد کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت ماحولیاتی تحفظ کے لیے دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے:
    پنجاب کی تاریخ کی پہلی ‘کلائمیٹ چینج آبزرویٹری’ بنائی جا رہی ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کا ڈیٹا ہب ہوگی۔
    تمام انڈسٹریل یونٹس کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور فیلڈ افسران کو ‘باڈی کیمز’ سے لیس کیا گیا ہے۔
    پنجاب کے تمام بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکے ہیں، جبکہ لاہور کے مالز اور ماڈل بازاروں کو مکمل طور پر پلاسٹک فری کر دیا گیا ہے۔
    پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ذریعے آلودگی پھیلانے والے عناصر کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
    امریکی وفد نے ای پی اے کے ‘ائیر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم’ کا معائنہ کیا اور لاہور کا لائیو AQI چیک کیا۔ وفد نے پنجاب اے کیو آئی (Punjab AQI) موبائل ایپ کی تعریف کی جس کے ذریعے شہریوں کو فضائی معیار کی لمحہ بہ لمحہ معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی حکومت نے ماحولیات پر اتنے بڑے پیمانے پر فنڈز فراہم نہیں کیے اور نہ ہی اتنی سنجیدگی سے کام کیا ہے، جتنا وزیراعلیٰ مریم نواز کی موجودہ ٹیم کر رہی ہے۔

    Related Posts

    غیرملکی خواتین سے زیادتی کیس، برآمدگی کیلئےملزمان کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    منڈی صادق گنج: چلتی بس سے طالب علم کو دھکا دیدیا، طالب علم زخمی

    سونے، چاندی کی قیمتیں بڑھ گئیں

    مقبول خبریں

    عباس عراقچی کی مسقط میں اہم ملاقاتیں، یورپ کے ’’ہرمز پلان‘‘ پر بریفنگ

    آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس تنازعہ کا حل : یورپ نے منصوبہ پیش کردیا

    سونے، چاندی کی قیمتیں بڑھ گئیں

    مجھے قتل کیا گیا تو ایران پر 1000 میزائل برسیں گے، فوج کو حکم دیدیا ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    ہالی وڈ فلم "دھمال 4” کی دھوم! پہلے دن 12 سے 15 کروڑ کی کمائی کرلی

    بلاگ

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    اختیار نہیں، مثال قائم کرنے کا نام قیادت ہے: پولیس کے گمنام ہیروز کی ان کہی داستان،معاذ ظفر کو ستارۂ امتیاز کیوں ملا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.