سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
سیالکوٹ کی ورکنگ باونڈری لائن سے ملحقہ علاقہ بجوات کے علاقوں خانہ پا اور کلیال میں دریا ئی کٹائو اس قدر بڑھ چکا ہے کہ گائوں کی مسجد اور دریا کے پانی میں چند فٹ کا فاصلہ رہ چکا ہے جبکہ ان علاقوں کے مکین سوشل میڈیا سمیت ہر فورم پر مسلسل آواز بلند کر رہے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ شائد کسی بڑے سانحہ کی منتظر ہے اور انتظار کر رہی ہے علاقہ بجوات کے ایک بار مذکورہ علاقوں سمیت مزید علاقے صفحہ ہستی سے مٹ جائیں اس کے بعد دوبارہ علاقے آباد کرنے کے لئے بڑی رقم مختص کی جائے اور اس رقم میں سے کمیشن کھانے کا چکر چلا کر نظام زندگی چلایا جا سکے۔بجوات کے متاثرین ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حساس معاملہ کی طرف توجہ کریں۔

