جیکب آبادرپورٹ مجیب کھوسو
جیکب آباد کے قریب گاؤں شیر محمد مغیری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نہر میں ڈوبنے سے 10 سالہ عبدالموئز مغیری جاں بحق ہوگیا۔ ورثا کے مطابق بچے کو فوری طور پر سول اسپتال جیکب آباد منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کے انتقال کی تصدیق کر دی۔
ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بچے کی میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

