سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے سابق صدر شاہد میر و بار ممبر و مذہبی وروحانی سکالر میاں فرید الدین مسعود نے کہا ہے کہ انشاءاللہ بہت جلد مذکورہ بار میں اسٹیک ہولڈرز کے خد و خال اور تعریف کو متعین کریں گے جبکہ بار میں سے ہر قسم کی اجارہ داری، دوکان داری اور ٹھیکیداری نظام کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔انھوں نے کہا ہے بار ایک معزز اور مقدس ادارہ ہے اس ادارے کو کسی قسم کا داغ نہ لگنے دیں گے بلکہ اس ادارے کی پاسداری کرنا ہمارا فرض اولین ہے۔انھوں نے کہا کے بار کا ہر ممبر معزز ہے اور ہر ممبر کی عزت کرنا اور اس کو عزت دلوانا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔انھوں کے کہا کہ بنچ اور بار کے درمیان پائی جانے والی خلیج کو ختم کرنے کے لئے برسر پیکار ہیں جبکہ بار ممبران کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کو ہمیشہ ترجیح دیں گے۔

