سیالکوٹ(سلیم احمد اعوان شیخو)
سیالکوٹ کے تھانہ حاجی پورہ کے گنجان آباد علاقے شہاب پورہ میں ایک بڑا حادثہ رونما ہوتے ہوتے ٹل گیا۔ یہاں دکانوں کے اوپر زیرِ تعمیر بالائی منزل اچانک نیچے آ گر ی۔ عینی شاہدین کے مطابق عمارت میں تزئین و آرائش کا کام جاری تھا اور مستری و مزدور کام ختم کر کے چند ہی لمحے پہلے وہاں سے روانہ ہوئے تھے کہ پوری چھت نیچے آ گری۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ کاشف بٹ پولیس کی نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ۔ پولیس کے مطابق ملبے تلے کسی کے دبنے یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت وقتی طور پر علاقے کو بند کر دیا گیا ہے۔

