Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

      بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ، 9 اہلکار شہید،15دہشت گرد مارے گئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں پولیس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا بڑا کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ اس دوران 9 پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ 15 دہشتگرد مارے گئے۔
    انہوں نے مزید بتایا کہ شہداء میں ایس ایچ او مانگی محمد حسین اور ایس ایچ او کواس صحبت خان شامل ہیں، گزشتہ رات سے دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ایس پی زیارت نے بتایا کہ شہید اہلکاروں کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت منتقل کر دی گئیں، واقعہ کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔
    پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش اور علاقے کی کلیئرنس کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، شہید اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
    بلوچستان سے اِطلاعات کے مطابق زیارت کے علاقے کَچھ میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے زیارت پولیس کے تقریباً 30 سے 35 اہلکاروں نے دن بھر بہادری سے مقابلہ کیا مگر گولیاں ختم ہونے اور بروقت مدد نہ پہنچنے کے باعث رات تقریباً 11 بجے دہشت گرد ڈی ایس پی زیارت، دو ایس ایچ اوز اور متعدد پولیس اہلکار بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔
    بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں پولیس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا بڑا کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔
    وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے باضابطہ طور پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع زیارت میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، اور یہ کارروائی ایف سی، بلوچستان پولیس، سی ٹی ڈی، ایس او ڈبلیو اور اے ٹی ایف نے مل کر مشترکہ طور پر پوری کی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد علاقے کو دشمنوں سے پاک کرنا اور لاپتہ ہونے والے اپنے جوانوں کو تلاش کرنا تھا۔
    معاونِ وزیر اعلیٰ شاہد رند نے حملے میں ہونے والے نقصان کے بارے میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں بلوچستان پولیس کے نو افسران و اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
    انہوں نے شہداء کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ ان بہادر جوانوں میں ایس ایچ او تھانہ منگی، ایس ایچ او تھانہ کاوس، اور اے ٹی ایف کے انچارج ہیڈ کانسٹیبل سیف اللہ سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔
    شاہد رند نے مزید بتایا کہ ان تمام شہداء کی میتیں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال زیارت منتقل کی جا رہی ہیں۔
    شاہد رند نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے بعد لاپتہ ہونے والے ڈی ایس پی غلام سرور سمیت آٹھ پولیس اہلکار دشوار گزار اور کٹھن پہاڑی راستوں سے گزر کر بحفاظت تھانہ کاچ پہنچ گئے ہیں۔
    اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک اور اہلکار کانسٹیبل رضوان کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

    Related Posts

    راولپنڈی پولیس کی بڑی کامیابی: سوشل میڈیا اسٹار عائشہ گلامنہ کے قتل میں ملوث والد اور بھائی سمیت پانچ ملزمان گرفتار

    نواز شریف کا فیصل آفریدی کی رہائش گاہ کا دورہ، والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

    ملتان میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات،

    مقبول خبریں

    راولپنڈی پولیس کی بڑی کامیابی: سوشل میڈیا اسٹار عائشہ گلامنہ کے قتل میں ملوث والد اور بھائی سمیت پانچ ملزمان گرفتار

    نواز شریف کا فیصل آفریدی کی رہائش گاہ کا دورہ، والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

    ملتان میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات،

    غزہ سے آنے والی 4 پتنگوں نے اسرائیلی فوج کی دوڑیں لگوادیں؛ دلچسپ ویڈیو وائرل

    شرارت یاغفلت، نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل ریلوے ٹریک پر کھڑی کردی مال گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی

    بلاگ

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.