سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
ضلع نارووال کی تحصیل ظفروال کے نواحی گاؤں مہتاب پور ہنجلی کا پاک فوج کا جوان عدنان ولد نواز گوادر پوسٹ پر دشمن کے بزدلانہ حملے میں وطن پر قربان ہو کر شہید ہو گیا جبکہ شہید سپاہی عدنان ولد نواز نے سوگواران میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں وطن کے بہادر سپوت شہید عدنان کی نمازِ جنازہ کل ان کے آبائی گاؤں مہتاب پور ہنجلی میں ادا کی جائے گی۔دشمن کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے سپاہی عدنان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں کی جائے گی۔مہتاب پور ہنجلی کا بہادر سپوت وطن پر قربان ہو گیا۔اہلِ علاقہ نے شہید عدنان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

