بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی بدوان میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جان بحق ہوگئے۔
ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی بدوان میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 4 افراد جانبحق ہوگئے۔ جانبحق ہونے والوں میں کمانڈر عبیداللہ سمیت دیگر افراد ایمل، شاہد اور ضیاء الرحمان بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم اس حوالے سے اب تک متضاد اطلاعات موصول ہورہی ہے کہا جارہا ہے کہ یہ کارروائی انتظامیہ نے کی ہے جس میں یہ مذکورہ افراد جانبحق ہوئے، جبکہ دوسری جانب ان کی کاکوزئی قوم کیساتھ بھی دشمنی چلی آرہی تھی کاکوزئی قبیلہ کے کچھ عرصہ پہلے محمدحنيف عرف دادا، عبدالقدوس، مطیع اللہ اور ثناءاللہ جان قتل ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق جو واقعہ آج پیش آیا پرانی دشمنی کی شاخسانہ بھی ہوسکتا ہے

