Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مہنگے پیٹرول سے جان چھڑائیں: حکومت نے الیکٹرک سواری خریدنے والے شہریوں کے لیے خزانے کے منہ کھول دیے

      سام سنگ کا نیا معرکہ؛ ’گلیکسی زی فولڈ 8 الٹرا‘ کی بڑی خصوصیات منظرعام پرآگئیں

      یوٹیوب شارٹس میں بڑی تبدیلی: اب تصاویر کے ذریعے بھی اسٹوری سنائیں

      سب میرین کیبل میں خرابی، انٹر نیٹ سست ، موبائل رجسٹریشن کا عمل معطل: پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آ گیا

      گوگل پر اربوں ڈالر کا جرمانہ: سویڈش عدالت کا تاریخ ساز فیصلہ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اسلام آباد: خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم شہید

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسانیت اور بہادری کی ایک دل دہلا دینے والی مثال سامنے آئی، جہاں پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم ایک خاتون کو مبینہ طور پر زبردستی لے جانے کی کوشش سے بچاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ واقعے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
    اسلام آباد کے علاقے نائنتھ ایونیو پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم نے ایک خاتون کی مدد کرتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔
    پولیس کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم وہاں سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے ایک موٹرسائیکل سوار کو خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زبردستی کرتے دیکھا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنی گاڑی روکی اور خاتون کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔
    واقعے کے دوران خاتون بھاگ کر گروپ کیپٹن عاصم کی گاڑی کے دوسری جانب آ گئی۔ اسی اثنا میں موٹرسائیکل سوار، جس کی شناخت سعد کے نام سے ہوئی ہے، نے مبینہ طور پر گروپ کیپٹن عاصم سے تلخ کلامی کی اور اچانک فائرنگ کر دی۔
    فائرنگ کے نتیجے میں گروپ کیپٹن عاصم شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور متاثرہ خاتون کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا ہے۔
    خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم سعد اسی کے دفتر میں ملازم ہے۔ اس کے مطابق ملزم نے صبح اسے دفتر چھوڑنے کی پیشکش کی، تاہم راستے میں اس نے راستہ تبدیل کر دیا اور مبینہ طور پر اسے کسی دوسری جگہ لے جانے کی کوشش کی۔
    خاتون کے مطابق جب اس نے مزاحمت کی تو ملزم نے اس کے ساتھ زبردستی شروع کر دی، اسی دوران گروپ کیپٹن عاصم موقع پر پہنچے اور اس کی مدد کی۔
    پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔
    شہید گروپ کیپٹن عاصم اپنے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو چھوڑ گئے ہیں۔
    واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شہری گروپ کیپٹن عاصم کی بہادری اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    Related Posts

    خواتین ٹی20 ورلڈ کپ،آسٹریلیا انگلینڈ کوہراکر عالمی چیمپئن بن گیا

    جمہوریہ کانگو،ایبولا کا قہر جاری، 1528 کیسز آئے سامنے، 492 لوگوں کی موت

    مدرسہ جامعہ اسلامیہ الفردوس میں آگ لگنے سے سامان جل گیا

    مقبول خبریں

    خواتین ٹی20 ورلڈ کپ،آسٹریلیا انگلینڈ کوہراکر عالمی چیمپئن بن گیا

    جمہوریہ کانگو،ایبولا کا قہر جاری، 1528 کیسز آئے سامنے، 492 لوگوں کی موت

      چین اور روس سالانہ مشترکہ بحری مشقیں کریں گے

    ممبئی میں موسلا دھار بارش سے فضائی آپریشن متاثر، رن وے ایک گھنٹے بند، بیشتر پروازیں تاخیر کا شکار

    دھلی میں موسلادھاربارش،نشیبی علاقے ڈوب گئے،ٹریفک بھی درہم برہم

    بلاگ

    اور:- سوال صرف ایک ہے۔۔۔ آخر کب تک۔

    کرائم کہانی ،ہاشم نورزئی قتل کیس، پولیس نے ’احتجاج اور فاتحہ میں شریک رہنے والا‘ ملزم کیسے پکڑا؟

    شدید گرمی کی لہر: اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کریں؟ چند سادہ احتیاطی تدابیر جو جان بچا سکتی ہیں

    شدید گرمی کی لہر: اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کریں؟

    اور:- کوئی تو ہماری ان چیخوں کو سنتا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.