نواب شاہ(رپورٹ نفیس آرائیں)
اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، نوجوان جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے بی سیکشن تھانے کی حدود میں دس میل اسٹاپ کے قریب بچھیری کے مقام پر اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت احمد علی ولد حاکم علی کے نام سے ہوئی ہے، جو حادثے کے نتیجے میں موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے کے فوراً بعد نوجوان کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

