نواب شاہ(رپورٹ نفیس آرائیں)
صوبائی وزیرداخلہ۔قانون و پارلیمانی امور سندھ ضیاء الحسن لنجار سے پی پی سٹی نوابشاہ کے جنرل سیکریٹری و ایچ۔ایم خوجا ٹاؤن چیئرمین سید عاطف زیدی نے کراچی میں انکے آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین سید عاطف زیدی نے انھیں تنظیمی معملات۔ٹاؤن کو درپیش مسائل کے علاوہ نوابشاہ و سکرنڈ میں پولیس فاؤنڈیشن کی اراضی پر تعمیرات سے متعلق کورٹ کے حکم اور تاجروں میں پائی جانیوالی بےچینی سے بھی آگاہ کیاصوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن صاحب نے یقین دلایا کہ نوابشاہ و سکرنڈ کے دکانداروں کو تنہا نہیں چھوڑا جا ئے گا اور انھیں ہرممکن قانونی و انتظامی مدد فراہم کی جائے گی صوبائی وزیر نے کہا کہ لوگوں کو روزگار مہیا کرنا پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے انشاء اللہ ہم کسی تاجر و دکاندار کو بیروزگار نہیں ہونے دیں گے اس سے قبل بھی پیپلز پارٹی نے دکانداروں کو بیروزگار ہونے سے بچایا ہےصوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ وہ جلد نوابشاہ اور سکرنڈ کے متاثرہ دکانداروں سے ملاقات بھی کریں گے

