Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!

      ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی؛ حکومت نے ٹیکس مراعات ختم کر دیں، مجموعی ٹیکس 25 فیصد

      مہنگے پیٹرول سے جان چھڑائیں: حکومت نے الیکٹرک سواری خریدنے والے شہریوں کے لیے خزانے کے منہ کھول دیے

      سام سنگ کا نیا معرکہ؛ ’گلیکسی زی فولڈ 8 الٹرا‘ کی بڑی خصوصیات منظرعام پرآگئیں

      یوٹیوب شارٹس میں بڑی تبدیلی: اب تصاویر کے ذریعے بھی اسٹوری سنائیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب کا صفائی نظام آج عالمی سطح پر اپنی مثال آپ بن چکا ہے، میاں ذیشان رفیق 

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)

     

     

     

    صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب کا صفائی نظام آج عالمی سطح پر اپنی مثال آپ بن چکا ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابیاں بین الاقوامی سطح پر ملنے والی پذیرائی اس منصوبے کی افادیت اور کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہر ذمہ دار شہری کی بھی ہے، لہٰذا ہم سب کو صفائی کو اپنی عادت بناتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنا ہوگا تاکہ ستھرا پنجاب کے وژن کو مزید کامیاب بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب صفائی، ترقی اور خوشحالی کی نئی مثالیں قائم کر رہا ہے اور حکومت شہریوں کو صاف، صحت مند اور بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں ستھرا پنجاب پروگرام اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے تحصیل انتظامیہ ڈسکہ، متعلقہ محکموں کے مقامی حکام سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر نے صوبائی وزیر کو صفائی ستھرائی، سیوریج، ڈی سلٹنگ، مون سون کی تیاریوں اور دیگر جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر میاں ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے زیرو ٹالرننس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن سے قبل تمام سیوریج لائنوں اور نالوں کی مکمل ڈی سلٹنگ ہر صورت مکمل کی جائے تاکہ بارشوں کے دوران نکاسی آب میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل طور پر فعال رکھے جائیں، ڈی واٹرنگ سیٹس ہر وقت فنکشنل ہوں، جبکہ بارشی پانی کے فوری نکاس کے لیے جامع ایکشن پلان ترتیب دے کر متعلقہ افسران و عملے کی ذمہ داریاں واضح کی جائیں۔میاں ذیشان رفیق نے آبی گزرگاہوں سے تجاوزات کے فوری خاتمے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کے قدرتی راستوں کو ہر صورت بحال کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈی سلٹنگ کی روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ شیئر کی جائے، جبکہ ڈیوٹی سے غیر حاضر یا فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ جاری سیوریج اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور انہیں مین سیور لائن سے منسلک کیا جائے تاکہ شہریوں کو دیرپا اور مؤثر سیوریج سہولیات فراہم کی جا سکیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صاف، محفوظ اور بہتر شہری ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    Related Posts

    تیسرے ٹی ٹونئنٹی میچ میں انڈیاکی بدترین کارگردگی انگلینڈنے 125رنزسے مات دیدی

    کارالٹ گئی، ایک سوارجاں بحق، دوسرازخمی

    گاؤں بچل انڑ کے رہائشیوں کامرکزی راستے پر مبینہ قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    مقبول خبریں

    تیسرے ٹی ٹونئنٹی میچ میں انڈیاکی بدترین کارگردگی انگلینڈنے 125رنزسے مات دیدی

    کچھ، 35 سے زائد پولیس اہلکار اغوا،آپریشن جاری9،شہید

     ہنہ اوڑک، آپریشن  جاری،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ، 3 دہشت گرد مارے گئے 

    حاجیجہ برادری کے قبائلی تصادم میں متعدد افراد زخمی

    فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!

    بلاگ

    اختیار نہیں، مثال قائم کرنے کا نام قیادت ہے: پولیس کے گمنام ہیروز کی ان کہی داستان،معاذ ظفر کو ستارۂ امتیاز کیوں ملا؟

    ڈی آئی جی اپریشن لاہور پر تنقید کیوں ؟ملک محمد سلمان کا کالم

    اور:- سوال صرف ایک ہے۔۔۔ آخر کب تک۔

    کرائم کہانی ،ہاشم نورزئی قتل کیس، پولیس نے ’احتجاج اور فاتحہ میں شریک رہنے والا‘ ملزم کیسے پکڑا؟

    شدید گرمی کی لہر: اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کریں؟ چند سادہ احتیاطی تدابیر جو جان بچا سکتی ہیں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.