Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹریکٹرز کے بعد اب ای وی (EV) مارکیٹ میں بڑی انٹری؛ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ 5 جدید ماڈلز پر مشتمل الیکٹرک موٹر سائیکلیں، اسکوٹرز لانچ کرے گا

      یہ مشن آخری نہیں بلکہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلاباز ذیشان علی

      ’’صدر ٹرمپ نے یاری نبھا دی’’ جینسن ہوانگ دوبارہ اینویڈیا کے سی ای او مقرر

      واٹس ایپ کا صارفین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

      تاریخ رقم: ترکیہ بغیر پائلٹ کے لڑاکا طیارے ’قزل ایلما‘کو فوج میں شامل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تیسرے ٹی ٹونئنٹی میچ میں انڈیاکی شرمناک کارکردگی انگلینڈنے 125رنزسے مات دیدی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نوٹنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونئنٹی میچ میں انگلینڈنے عالمی چیمپیئن انڈیا کو  125رنزسےہرادیا.انڈیا نے ٹاس جیت کرانگلینڈکوبیٹنگ کی دعوت دی انگلینڈنے سات وکٹوں کے نقصان پر201رنزبنائے جواب انڈیا کی بیٹنگ لائن انگلش باولرزکے سامنے ریت کی دیوارثابت ہوئی.

    تیسرے ٹی-20 میچ میں ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ دورہ پر اب تک کی سب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انگلینڈ سے ملے 202 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم محض 76 رنوں پر آؤٹ ہو گئی۔

    چند ہی ماہ پہلے کی بات ہے، جب ہندوستانی ٹیم نے ٹی-20 عالمی کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 250 سے زیادہ رنز بنائے تھے۔ پھر فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی 255 رنز اسکور کر کے خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اس کے بعد انہی بلے بازوں نے آئی پی ایل 2026 میں بھی خوب رنز بنائے۔ لیکن اچانک انہی بلے بازوں کو کیا ہو گیا کہ رنز بنانا دشوار ہو گیا؟ یہ ایسا سوال ہے جس نے ہر کسی کو پریشان کر دیا ہے، کیونکہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی-20 میچ میں ہندوستانی ٹیم محض 70 گیندوں کے اندر سمٹ گئی۔ ایسا نہ پہلے کبھی ہوا تھا اور نہ ہی کسی نے اس کا تصور کیا تھا۔

    ناٹنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی-20 میچ میں ہندوستانی ٹیم کی اس پورے دورے کی اب تک کی بدترین کارکردگی دیکھنے کو ملی۔ صرف اسی دورے کی نہیں بلکہ ٹی-20 کرکٹ کی اب تک کی تاریخ میں بھی ہندوستانی ٹیم کی بلے بازی کا سب سے خراب مظاہرہ اسی میچ میں سامنے آیا۔ انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم اس کے قریب پہنچنا تو دور، نصف رنز بھی نہ بنا سکی اور محض 76 رنز پر آل آؤٹ ہو کر 125 رنز سے شکست کھا گئی۔

    آئی پی ایل میں دھماکہ خیز بلے بازی کرنے والے سلامی بلے باز ابھیشیک شرما، 15 سالہ نوجوان ویبھو سوریہ ونشی، وکٹ کیپر ایشان کشن اور کپتان شریئس ایئر سمیت 5 بلے باز محض پانچویں اوور تک پویلین لوٹ گئے۔ ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب پاور پلے کے اندر ہی نصف ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ اس کے بعد شیوم دوبے، اکشر پٹیل اور تلک ورما جیسے فنشر بھی ٹیم کو اس شرمناک صورت حال سے نہ بچا سکے اور پوری ٹیم محض 11.4 اوورز میں 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    ٹی-20 ریکارڈز پر نظر ڈالیں تو یہ اس فارمیٹ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا دوسرا کم ترین اسکور ہے۔ اس سے پہلے 2008 میں، جب ٹی-20 کرکٹ نئی نئی تھی، آسٹریلیا کے خلاف ہندوستانی اننگز محض 74 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ لیکن ناٹنگھم کی یہ شکست اس لیے زیادہ شرمناک اور حیران کن ہے کیونکہ ہندوستانی بلے باز محض 11.4 اوورز یعنی 70 گیندوں میں ہی سمٹ گئے۔

    یہ ٹی-20 کرکٹ میں ہندوستانی ٹیم کی مختصر ترین اننگز ہے۔ اس سے پہلے جتنے بھی ٹی-20 مقابلوں میں ہندوستانی ٹیم آل آؤٹ ہوئی، کبھی بھی اتنے کم اوورز میں اس کی اننگز ختم نہیں ہوئی تھی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 17.2 اوورز کا تھا، جو 2015 میں جنوبی افریقہ کے خلاف قائم ہوا تھا۔ یہاں تک کہ 74 رنز والی اننگ میں بھی ہندوستانی ٹیم نے 17.3 اوورز تک بلے بازی کی تھی، لیکن اس بار وہ تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ دوسری جانب 125 رنز سے شکست بھی ٹی-20 کرکٹ میں ہندوستان کی سب سے بڑی شکست ہے۔ اس سے قبل ٹی-20 میں سب سے بڑی شکست 80 رنز سے ہوئی تھی۔

    Related Posts

    پاکستان،مسلح افواج کے لیے ایک اور بڑا عالمی اعزاز؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا نام ملائیشیا کے آرمڈ فورسز اسٹاف کالج کے باوقار ’ہال آف فیم‘ میں شامل

    ’’ 10 ہزار ڈالر کی ہیرے کی انگوٹھی ’’سوشل میڈیا پر ’محبت کا جال‘ بچھا کر لاکھوں لوٹنے والا گروہ بے نقاب

    پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ؛ تعلیمی اداروں میں بغیر اجازت میڈیا کے داخلے، رپورٹنگ اور ویڈیو بنانے پر پابندی

    مقبول خبریں

    پاکستان،مسلح افواج کے لیے ایک اور بڑا عالمی اعزاز؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا نام ملائیشیا کے آرمڈ فورسز اسٹاف کالج کے باوقار ’ہال آف فیم‘ میں شامل

    ’’ 10 ہزار ڈالر کی ہیرے کی انگوٹھی ’’سوشل میڈیا پر ’محبت کا جال‘ بچھا کر لاکھوں لوٹنے والا گروہ بے نقاب

    پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ؛ تعلیمی اداروں میں بغیر اجازت میڈیا کے داخلے، رپورٹنگ اور ویڈیو بنانے پر پابندی

    ’’ سپر مون’’ کا جادو آج رات سرچڑھ کر بولے گا، تیاریاں کرلیں

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انیورن ڈونالڈ اور فل سالٹ کی طوفانی اننگز، انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف 8 وکٹوں سے شاندار فتح، سیریز 1-1 سے برابر

    بلاگ

    امتیاز حسین امتیاز: دھرتی کی تاریخ و ثقافت کا امین، ستارۂ پنجاب کا مستحق

    خوشاب میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی جانب  اہم قدم

    پیر صاحب شاہ مردان شاہ تاریخ کے آئینے میں روحانیت، حُر تحریک اور قومی سیاست کا ایک اہم تاریخی باب

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.