سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
حقیقی بیٹی کو زندہ جلانے کی کوشش کرنے پر پولیس نے ماں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانولہ کے تھانہ اروپ کے علاقہ میں ایک بیوہ خاتون لبنی اپنے بیٹوں منیب و حسیب اور بڑی بیٹی کے ساتھ مل کر اپنی 4 سالہ حقیقی بیٹی کو کالا علم سیکھنے کے چکر میں چولہے پر اوندھے منہ کر کے زندہ جلا رہی تھی کہ کسی مذکورہ تھانہ کی پولیس کو واقعہ کی اطلاع دے دی تو پولیس نے مذکورہ بیوہ کے گھر پہنچ کر گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو کر بچی کو بچا لیا۔پولیس کے مطابق جب پولیس گھر کے اندر داخل ہوئی تو بیوہ نے بیٹی کا سر پکڑا ہوا تھا دونوں بیٹوں اور بڑی بیٹی نے اس کو ٹانگوں سے پکڑ رکھا تھا اور چولہے پر جلا رہے تھے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بچی کو چارپائی پر پھینک دیا گیا اور پولیس پر بیوہ اور اس کے بچے حملہ آور ہوئے تو پولیس نے لیڈی پولیس کی مدد سے سنگدل ماں بڑی بیٹی اور دونوں بیٹوں کو قابو کر لیا اور ان کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ درج کر لیا۔

