بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)
سبی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی قبائلی رہنما وڈیرہ برکت کولاچی اور ان کا بیٹا اسپتال میں دم توڑ گئےنامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے قبائلی رہنما وڈیرہ برکت کولاچی اور ان کے بیٹے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سبی اسپتال میں دورانِ علاج جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ فائرنگ کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔

