سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
ایمن آباد روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں متاثرہ شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

