جیکب آبادرپورٹ مجیب کھوسو
جیکب آباد/ٹھل کے اے سیکشن تھانے میں ایک کمسن لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ پہنچ گئی اور مبینہ طور پر ہراسانی اور زیادتی کی کوشش کے خلاف درخواست جمع کرا دی۔مسن محلہ کی رہائشی زینت گولو نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نثار جعفری اسے مسلسل ہراساں کر رہا ہے اور ناجائز تعلقات قائم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ملزم کی جانب سے مسلسل تنگ کیے جانے کے باعث ان کا گھر اور محلے میں رہنا مشکل ہو گیا ہے۔متاثرہ نے مطالبہ کیا کہ نثار جعفری کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور اسے اور اس کے اہلِ خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔پولیس کے مطابق درخواست موصول کر لی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

