بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)
وفاقی وزارتِ داخلہ سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقوں ہزارہ ٹاؤن، علمدار روڈ، مومن آباد، ناصر آباد اور سید آباد ، مشرقی بائی پاس، پشتون آباد، غوث آباد، چالو باوڑی سمیت مختلف مقامات پر افغان مہاجرین کے خلاف آج سے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق اس مہم کے دوران گھر گھر سرچ آپریشن کے علاوہ بس اڈوں، سرائے خانوں، ہوٹلوں اور نجی اداروں میں بھی افغان مہاجرین کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آپریشن بدستور جاری رہے گا

