سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نارووال عارف حمید شیخ نے ڈسٹرکٹ جیل نارووال کا دورہ کیا۔جیل میں فاضل جج کا سپرنٹنڈنٹ جیل ملک بابر علی نے استقبال کیا۔ فاضل جج نے جیل کے مختلف شعبہ جات سیکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی طبی سہولیات اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل بھی سنے اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ دورے کے اختتام پر فاضل جج نے جیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کے لئے ہدایات دیں۔a

