سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ روہیل گڑھا دھنے روڈ پر بنیادی مرکز صحت قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔تھانہ صدر پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کرنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ شخص کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔

