Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی سورج بننے کا راستہ ہموار، چین نے بنا لیا دنیا کا سب سے بڑا میگنیٹ

      دنیا کےکروڑ پتیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، کس ملک میں سب سے زیادہ ملئنیر بنے ؟

      نمبر بتانے کا زمانہ ختم؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کس کی نیندیں اڑ گئیں؟

      اسرائیل کا خلا سے جنگ لڑنے کا منصوبہ: ’اسپیس لیزر‘ کے ذریعے دشمنوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

      بالی: شرارتی بندربرطانوی سیاح کا موبائل فون چھین کر فرار، سیلفیاں اتارتارہا، فون کیسے بازیاب ہوا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سانگھڑ: ڈاکٹر سلیم آرائیں کے قتل کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر احتجاج، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    سانگھڑ  بیوروچیف کی رپورٹ
    سانگھڑ میں چھ ماہ قبل قتل ہونے والے ڈاکٹر سلیم آرائیں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سندھ پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن اور پنجابی اتحاد کے زیر اہتمام میرپور چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاج میں چوہدری غلام نبی آرائیں، شہباز گل، سردار بابر واہلہ، آصف جٹ، ڈاکٹر اشرف مانگہٹ سمیت دیگر رہنماؤں نے مقتول کے بھائی لیاقت آرائیں اور زبیر آرائیں کے ہمراہ شرکت کی۔ مقررین نے پولیس کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کو چھ ماہ گزر جانے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ان کا الزام تھا کہ کیس کو سی ٹی ڈی کے سپرد کر کے عملی طور پر اس پر پیش رفت روک دی گئی ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ میں پنجابی کمیونٹی کے افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقتول ڈاکٹر سلیم آرائیں کے قتل کیس کی شفاف اور تیز رفتار تحقیقات کر کے ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔مقررین نے کہا کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہیں، تاہم اگر مقتول کے اہل خانہ کو انصاف فراہم نہ کیا گیا تو پورے سندھ میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔مظاہرین نے آرمی چیف، چیف جسٹس سپریم کورٹ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر سلیم آرائیں کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔احتجاج میں چوہدری جنید ڈیرہ، چوہدری محسن، زاہد آرائیں، اشتیاق آرائیں، شہباز آرائیں، احد آرائیں، چوہدری نواز، سمیع اللہ آرائیں، فرحان، ممتاز ریاڑ چوہدری، آفتاب گل، فیصل دھاریوال، چوہدری منصور بندیشہ، فیصل محمود واہلہ، میر سعید آرائیں اور دیگر افراد بھی شریک تھے۔

    Related Posts

    خاتون نومولود بچے کو نالے میں پھینک کر فرار

    عوامی شکایات کا نوٹس، مسافر گاڑیوں کے کرایوں کی فہرست جاری

    شوہر کے مبینہ تشدد سے جڑواں بچوں کا اسقاط حمل، خاتون نے تحفظ اور انصاف کی اپیل کردی

    مقبول خبریں

    حسن خیل میں فتنہ الخواریج کا ڈرون حملہ خواتین بچوں سمیت دس افراد زخمی

    اولمپکس میں 128 برس بعد کرکٹ کی واپسی، مرد و خواتین کے مقابلوں میں 6-6 ٹیمیں ہوں گی شریک

    سونے کی گرتی قیمتوں کے بعد اب فی تولہ ریٹ کیا ہے؟

    دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر بس ٹرک کے تصادم میں 8 مسافروں کی موت، 20 سے زائد زخمی

    پاکستان مالیاتی نظام میں اب نافذ ہوگا شریعہ قانون، وزارت خزانہ نے تیار کیا ڈرافٹ، قرض ہوگا سود سے پاک

    بلاگ

    روپوال گمشدگی کیس: حقیقت یا خوفناک اتفاق؟

    ’’امن معاہدہ کا مستقبل ‘‘ میاں حبیب کے کالم سے اقتباس

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.