Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دنیا کےکروڑ پتیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، کس ملک میں سب سے زیادہ ملئنیر بنے ؟

      نمبر بتانے کا زمانہ ختم؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کس کی نیندیں اڑ گئیں؟

      اسرائیل کا خلا سے جنگ لڑنے کا منصوبہ: ’اسپیس لیزر‘ کے ذریعے دشمنوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

      بالی: شرارتی بندربرطانوی سیاح کا موبائل فون چھین کر فرار، سیلفیاں اتارتارہا، فون کیسے بازیاب ہوا؟

      ’’ہنڈائی الینٹرا ‘‘کی نئی 8th جنریشن ماڈل لانچ: جدید ڈیزائن، کشادہ کیبن اور نئے فیچرز کے ساتھ زبردست انٹری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آبنائے ہرمز میں چھیڑ چھاڑ کی تو فوجی جواب ملے گا: نائب صدر جے ڈی وینس کی ایران کو سخت وارننگ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ دوحہ میں جاری مذاکرات سے متعلق ایران کی عوامی سطح پر تردید دراصل ایک دانستہ ’فارسی طرزِ مذاکرات‘ ہے، جبکہ ان کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے۔
    دی مائیکل نولز شو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، جو منگل کو نشر کیا گیا، جے ڈی وینس نے کہا’مقررہ مذاکرات ہونے تھے، دراصل تکنیکی نوعیت کے مذاکرات، جو پہلے سے جاری بات چیت کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں، اور یہ یقینی طور پر یکم جولائی کو ہو رہے ہیں۔‘
    انھوں نے کہا کہ تہران کے عوامی بیانات انھیں ’دلچسپ اور کسی حد تک پریشان کن‘ لگتے ہیں، کیونکہ ایرانی حکام ایک طرف امن مذاکرات کی تردید کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب تکنیکی سطح کی بات چیت کو تسلیم بھی کرتے ہیں۔
    ان کے بقول ’وہ کہتے ہیں کہ نہیں، امن مذاکرات نہیں ہو رہے، لیکن ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے حوالے سے تکنیکی مذاکرات جاری ہیں۔‘
    انھوں نے مزید کہا کہ ’یہ ایک فارسی طرزِ مذاکرات اور بیانیہ ہے جسے میں سمجھ نہیں پاتا۔‘
    وائٹ ہاؤس کے نمائندے سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پیر کے روز اس وقت دوحہ روانہ ہوئے تھے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے قطری دارالحکومت میں ملاقات کی درخواست کی ہے۔ تاہم ایران نے امریکا کے ساتھ کسی براہ راست ملاقات کی منصوبہ بندی کی تردید کی ہے، جبکہ یہ بھی کہا ہے کہ ثالثوں کے ذریعے مشاورت کا عمل جاری ہے۔
    دریں اثنا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے مختلف میڈیا اداروں کو دیے گئے انٹرویوز میں کہا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام بھی ہو جاتے ہیں تب بھی امریکا ایک ’بہت مضبوط پوزیشن‘ میں ہوگا۔
    امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نتائج سے قطع نظر مضبوط حالات میں ہے۔ ان کے بقول امریکا ’واضح طور پر‘ چاہتا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں، تاہم اگر ایسا نہ بھی ہوا تو بھی امریکا ایران کے مقابلے میں ’کہیں زیادہ مضبوط پوزیشن‘ میں رہے گا۔
    جے ڈی وینس نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ تہران کے جوہری پروگرام اور فوجی صلاحیت کو ’تباہ کر دیا گیا ہے‘۔ انھوں نے خبردار کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی پر ایران کی کسی بھی کارروائی کے جواب میں امریکا فوجی ردعمل دے گا۔
    انھوں نے ایک بار پھر کہا کہ اگر ایک مستقل حل کے لیے جاری مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو ایران ’بنیادی طور پر تبدیل‘ ہو جائے گا۔
    اس سے قبل نائب صدر نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل دوبارہ جنگ سے پہلے کی سطح پر پہنچ چکی ہے، جبکہ ایران کے ساتھ تکنیکی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔ تاہم تہران کی جانب سے امریکا کے ساتھ کسی قسم کے امن مذاکرات کی تردید کی جا رہی ہے۔

    Related Posts

    دنیا کےکروڑ پتیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، کس ملک میں سب سے زیادہ ملئنیر بنے ؟

    امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: صدر ٹرمپ کی ‘برتھ رائٹ سٹیزن شپ’ ختم کرنے کی کوشش ناکام

    ’’آپریشن بلیو اینڈوائٹ’’ اسرائیل نے ایران کے خلاف دو دنوں کے اندر دوبارہ جنگ کرنے کا اعلان کردیا

    مقبول خبریں

    سانحہ کاہنہ:مائیں غم سے نڈھال،14بچوں کی نماز جنازہ ادا،سپرد خاک کردیا گیا،سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج

    دنیا کےکروڑ پتیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، کس ملک میں سب سے زیادہ ملئنیر بنے ؟

    آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ انہیں جدید تعلیم، تحقیق اور مساوی مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، یوسف رضا گیلانی

    امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: صدر ٹرمپ کی ‘برتھ رائٹ سٹیزن شپ’ ختم کرنے کی کوشش ناکام

    بلاگ

    ’’امن معاہدہ کا مستقبل ‘‘ میاں حبیب کے کالم سے اقتباس

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.