صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ کا سوشل سیکیورٹی ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ ہسپتال کی ری ویمپنگ کے منصوبے کا جائزہ، ایمرجنسی سمیت تمام شعبوں کا دورہ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہاکہ ری ویمپنگ کے بعد ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ فعال ہو چکی ہے۔مریضوں کی عیادت کی، سہولیات کے بارے میں دریافت کیاضلع سیالکوٹ میں سوشل ویلفیئر کی تمام 13 ڈسپنسریوں کا بجٹ دو گنا کر دیا گیا ہے ۔ہر ڈسپنسری کا بجٹ بڑھ کر سالانہ ڈیڑھ کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔
سوشل ویلفیئر ہسپتال میں سٹروک انجکشن کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔سٹروک انجکشن لگانے کے لئے میڈیکل سپیشلسٹ موجود ہو، نیورو سرجن کی نئی آسامی بنائی جائے گی۔کتے کے کاٹنے اور سانپ کے ڈسنے کی ویکسین سوشل ہسپتال دستیاب رکھی جائےسوشل سیکیورٹی ہسپتال سیالکوٹ کی ری ویمپنگ 75 مکمل ہو چکی، کام کی رفتار تیز کی جائے ۔مزدور اور محنت کش کی صحت وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ترجیح ہے۔
سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)

