Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      نمبر بتانے کا زمانہ ختم؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کس کی نیندیں اڑ گئیں؟

      اسرائیل کا خلا سے جنگ لڑنے کا منصوبہ: ’اسپیس لیزر‘ کے ذریعے دشمنوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

      بالی: شرارتی بندربرطانوی سیاح کا موبائل فون چھین کر فرار، سیلفیاں اتارتارہا، فون کیسے بازیاب ہوا؟

      ’’ہنڈائی الینٹرا ‘‘کی نئی 8th جنریشن ماڈل لانچ: جدید ڈیزائن، کشادہ کیبن اور نئے فیچرز کے ساتھ زبردست انٹری

      سام سنگ کی نئی حکمت عملی: ’گلیکسی ایس 27 پرو‘ میں بڑی خصوصیات متعارف کرادیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    غیر قانونی پلیسر گولڈ مائننگ کی روک تھام سے متعلق اہم جائزہ اجلاس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    پشاور انورزیب خان
    کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت ضلع نوشہرہ میں دریائے سندھ کے کناروں پر جاری غیر قانونی پلیسر گولڈ مائننگ کی روک تھام، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی، اور قانونی لیز ہولڈر کو مکمل تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
    اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز نوشہرہ، پولیس حکام، متعلقہ اداروں کے افسران اور قانونی لیز ہولڈر کمپنی کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے تفصیلی پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے غیر قانونی پلیسر گولڈ مائننگ کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں، قائم چیک پوسٹوں، مشترکہ آپریشنز، مقدمات، گرفتار ملزمان، ضبط شدہ مشینری اور آئندہ حکمتِ عملی سے اجلاس کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق حکومتی ہدایات پر علاقے سے 70 فیصد غیر قانونی مائننگ کا خاتمہ کیا جا چکا ہے جبکہ بقیہ 30 فیصد غیر قانونی مائننگ کا بھی جلد خاتمہ کیا جائے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے غیر قانونی پلیسر گولڈ مائننگ کے خلاف ضلعی انتظامیہ، پولیس، منرلز اینڈ مائنز ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کی مشترکہ کارروائیوں پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی مائننگ میں ملوث باقی ماندہ عناصر کے خلاف بھی بلاامتیاز اور سخت ترین کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ اس غیر قانونی کاروبار کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔کمشنر نے زور دیا کہ قانونی طور پر لیز ہولڈر کو منرل اور مائنز قوانین کے تحت ہر ممکن تحفظ اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکے، جبکہ حکومت کو بھی معدنی وسائل سے بلا تعطل ریونیو حاصل ہوتا رہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، منرلز اینڈ مائنز ڈیپارٹمنٹ، کسٹمز اور دیگر متعلقہ اداروں کو باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے، موجودہ چیک پوسٹوں پر نگرانی سخت کرنے اور ضرورت کے مطابق نئی چیک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو علاقے کے عمائدین پر مشتمل ایک گرینڈ جرگہ منعقد کرنے اور غیر قانونی مائننگ کی روک تھام کے لیے اعتماد میں لینے کی ہدایات جاری کیے کمشنر پشاور ڈویژن نے غیر قانونی پلیسر گولڈ مائننگ میں استعمال ہونے والی مشینری، گاڑیوں اور دیگر آلات فوری طور پر ضبط کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ قانون پر عملدرآمد میں کسی بھی فرد یا گروہ کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

    Related Posts

    ماڑی گیس کمپنی کے چھ مزدور مسلح افراد نے اغوا کرلئے

    ڈی آئی جی فیصل کامران جائے حادثہ پر پہنچ گئے،ٹیوشن سنٹر کے مالک مکان سمیت دو گرفتار،

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کے نام 

    مقبول خبریں

    ماڑی گیس کمپنی کے چھ مزدور مسلح افراد نے اغوا کرلئے

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کے نام 

    رحیم یار خان، ہوٹل میں بیٹھ کر حکام کیخلاف نازیبا گفتگو کرنے پر مقدمہ درج

    ’’آپریشن بلیو اینڈوائٹ’’ اسرائیل نے ایران کے خلاف دو دنوں کے اندر دوبارہ جنگ کرنے کا اعلان کردیا

    سونے کی قیمت میں دوسرےروز بھی ہزاروں کمی، فی تولہ کتنےکا ہوگیا

    بلاگ

    ’’امن معاہدہ کا مستقبل ‘‘ میاں حبیب کے کالم سے اقتباس

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.