دیر بالا( بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں پولیس ویلفیئر فنڈز کی شفاف تقسیم کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں پولیس افسران اور کینسر و دیگر بیماریوں میں مبتلا پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔تقریب کا انعقاد انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ اور ڈی آئی جی ویلفیئر کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔تقریب کے دوران 12 سے زائد پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ میں مجموعی طور پر 8 لاکھ روپے کے ویلفیئر فنڈز کے کراس چیکس تقسیم کیے گئے۔ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے اس موقع پر کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے اور تمام ویلفیئر درخواستوں پر ہفتہ وار بنیادوں پر کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ مستحقین کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کے لیے پولیس اہلکاروں کو ہر ممکن سہولیات شفاف انداز میں فراہم کی جاتی رہیں گی

