واشنگٹن ڈی سی :وائٹ ہاؤس نے تصدیق کہ ہے کہ ایران کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کے لیے سٹیو وٹکوف اور جارڈ کشنر دوحہ جا رہے ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ ’ایران نے ایک میٹنگ کی درخواست کی ہے۔ اس کا انعقاد کل دوحہ میں ہو گا۔‘
تاہم دوسری طرف ایران کی تکنیکی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کاظم غریب آبادی نے منگل کو ہونے والے مذاکرات کی تردید کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ’وٹکوف اور کشنر اس ہفتے کی اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شرکت کے لیے دوحہ جائیں گے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’تکنیکی مذاکرات‘ بھی ان اجلاسوں کے درمیان ہی ہوں گے۔
ایران امریکا مذاکرات میں شرکت کیلئے سٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر دوحا جائینگے ، وائٹ ہائوس

